نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سلیم درانی نے 1960 سے 1973 کے درمیان بھارت کے لئے 29 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے 1،202 رنز بنائے اور 75 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ چھکے مارنے کے اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے مشہور تھے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے درانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں کرکٹ لیجنڈ قرار دیا۔
ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سلیم درانی کی ناخن کی سرجری اس سال جنوری میں ہوئی تھی، گرنے کی وجہ سے ان کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔
