سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے بیان دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ججوں نے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ججوں سے من مانے فیصلے حاصل کریں گے۔
3جسٹس کےخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دےسکتا ہےان ججز نےPTIکےخلاف بھی فیصلے دیےتھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں حکومت کا الیکشن سےفرارہوناعدلیہ پر دباؤڈالناغریب کاآٹےکےلیےجان دینا سب خطرے کی علامت ہیں عدلیہ ریڈ لائن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نگران حکومتیں 90 دن میں ختم ہو جائیں گی، ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی صفر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک انتشار کی طرف جا رہا ہے، ان کا (پی ڈی ایم کا) مسئلہ 90 دن میں ہونے والے انتخابات میں ہے جو 13 کے گروپ کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات سے بچنے کی کوشش، عدلیہ پر دباؤ اور مفت آٹے کا تھیلا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے غریبوں کی موت خطرے کی علامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ ریڈ لائن ہے، انہیں عدلیہ یا سڑکوں پر عوام کے فیصلے کو قبول کرنا ہوگا، انہیں اسرائیل، بھارت کے ساتھ تجارت اور ان کے اثاثوں کے بارے میں وضاحت کرنی ہوگی۔
بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اوربیروزگاری خانہ جنگی کیطرف لےجا سکتی ہے90دن میں پنجاب اورKPKکی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججزکےخلاف ریفرنس دائرکرنےکانتیجہ بھی زیرونکلےگاملک میں جمہوریت انارکی کیطرف چلی جائےگی مسئلہ90روزمیں الیکشن کاہےجو13جماعتوں کےٹولےکی سیاسی موت ثابت ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری خانہ جنگی کا باعث بن سکتی ہے، لوگوں کے پاس اپنے مرنے والوں کو دفنانے کے لئے پیسے نہیں ہیں، ڈالر کی قیمت (روپے کے مقابلے میں) دگنی ہو گئی ہے، ٹی وی چینلز پر پابندی لوگوں کو سوشل میڈیا پر منتقل ہونے پر مجبور کرے گی۔