وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔
اے او آر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیوریٹو درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتی، اس لیے سپریم کورٹ میں دائیر کیوریٹو ریویو واپس لے رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس واپس لینے کی اجازت دے۔
عمران خان دور حکومت میں پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہٹانے کیلئے انکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر پہلے سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔