سیاسی، معاشی اور قانونی بحران کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا۔
یہ اعلان سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کے لیے فل کورٹ بینچ کی تشکیل سے متعلق حکمراں اتحاد کی درخواست مسترد کیے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کا اجلاس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، جبکہ دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق آئندہ انتخابات اور سپریم کورٹ کی کارروائی کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا کردار بھی مرکزی حیثیت اختیار کرے گا۔