لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی مزاحمت کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے پاکستان کے لیے نیوٹرل آپشن کے طور پر ابھرنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کیے جانے کے بعد کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے.
پی سی بی ورلڈ کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کے حوالے سے آپشنز پر غور کر رہا تھا جو پڑوسی ملک میں اکتوبر نومبر میں شیڈول تھا۔
دریں اثنا ایشیا کپ کے میچوں کے سلسلے میں انگلینڈ، عمان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت ممالک بھارت کے میچوں کی میزبانی پر غور کر رہے تھے۔
دوسری جانب بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے متحدہ عرب امارات یا قطر منتقل کیا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے ان رپورٹس کو بھی مسترد کردیا تھا، جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کے میچز کھیل سکتا ہے۔