دونوں کھلاڑیوں نے اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور دبئی کے ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کا شکریہ ادا کیا۔
حال ہی میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے شاداب خان نے انسٹاگرام پر گولڈن ویزا ملنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سے باہر میں نے سب سے زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارا ہے۔
جی ڈی آر ایف اے دبئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے، گولڈن ویزا حاصل کرنے پر فخر ہے۔
Alhamdulillah, I am honoured to receive my GOLDEN VISA from a country which I can call my second home. 🇦🇪 @GDRFADUBAI
Special thanks to Moazzam Qureshi for making this happen 🤝🏼 pic.twitter.com/72aZ0M6OaD
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) March 28, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ الحمدللہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے، جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں، ایسا کرنے پر معظم قریشی کا خصوصی شکریہ۔