مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی قیادت کریں گے اور تمام معاملات طے پا چکے ہیں، اس حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مکی آرتھر پہلے ہی ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں, ان کی کوچنگ میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
مکی ڈربی شائر کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں, ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو اگلے ہفتے کے دوران حتمی شکل دے دی جائے گی۔
اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی تمام معاملات حل کر چکا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے نیا کوچنگ اسٹاف اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔
گرانٹ بریڈبرن کو مکی آرتھر کے ساتھ کوچنگ اسٹاف میں اہم ذمہ داری دی جائے گی، بریڈبرن کو ہیڈ کوچ بنایا جا سکتا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مورنی مورکل اور اینڈریو پٹک کو بالترتیب بولنگ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔