سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی سے متعلق بل پیش کرکے انتخابات کو روکنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ملک کے تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرنی ہے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو غداری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسئلہ پیسےاورسیکورٹی کانہیں نیت کاہےکیونکہ حکومت سےلوگوں کی نفرت اُس جگہ پر پہنچ گئی ہےکہ حکومت عوام میں جانےکےلیے تیار نہیں ہےسپریم کورٹ آئین کےتابے ہےاورآئین کاکوئی لاڈلانہیں90دن میں انتخاب آئین کااٹل فیصلہ ہےجوبھی اس سے بھاگےگاجمھوری نظام کےخاتمے کی بنیادرکھےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 29, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت فنڈز اور سیکیورٹی کے بجائے انتخابات کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی، حکومت عوام کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، آئین کے مطابق انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات سے بھاگنے کی کوشش جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگی۔