لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے, جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔