اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں عمران خان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔
قبل ازیں عمران خان کے وکیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے قابل ضمانت وارنٹ بحال کیے جائیں اور موقف اختیار کیا کہ معزول وزیراعظم کی زندگی کو خطرہ ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی دیگر مقدمات میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ بحال کر چکی ہے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ ابھی تک پیش نہیں ہوا، عدالت نے سماعت آج صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔