پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اسلام آباد میں تمام ریلیوں اور عوامی اجتماعات کی براہ راست اور ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔
پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن ایک روز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی ریلی یا عوامی اجتماع کی براہ راست یا ریکارڈ شدہ کوریج نہیں کی جاسکتی۔ کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔
پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2018 کے احکامات کی روشنی میں پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کا امکان ہے۔