اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کرانے کیلئے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت آج مقرر کردی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مدوخیل، جسٹس منیب اختر شیخ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کیے جانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔