صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو برتری حاصل ہے۔
مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دن بھر بدامنی دیکھی گئی، ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبران کی 90 کیٹیگریز کے انتخابات ہوئے۔
59 میں سے 46 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں حاصل کیں، جبکہ 2 نشستیں جی ڈی اے کے حصے میں آئیں اور دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
قمبر شہداد کوٹ کی یوسی بگودیرو کی نشست پر آزاد امیدوار سلیم چانڈیو پینل نے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کوٹ ڈیجی ٹاؤن کمیٹی وارڈ 5 کی چیئرمین شپ اور شکارپور ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن کا عہدہ جیت لیا، شکار پور کے جنرل ممبر کا عہدہ پیپلز پارٹی کے محمد عمر بروہی نے جیتا۔