لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے تین مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کی 4 اپریل تک ضمانت منظور کرتے ہوئے عمران خان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کی جائے اور سابق وزیراعظم کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تینوں کیسز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عمران خان کو ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔