اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات مقررہ مدت میں کرانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کی جائے۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام ‘ایگزیکٹو اتھارٹیز’ انسانی حقوق کی پامالی سے گریز کریں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بنیادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، جن کے تدارک اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے آپ کے علم میں لانے کی ضرورت ہے۔