اداکار سلمان خان کو اے میل کے ذریعے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد ایک بار پھر کولکتہ میں ان کا شو کھٹائی میں پڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔
سلمان خان کی جنوری میں ہونے والی ڈا بنگ ٹور پرفارمنس کو مقام سے متعلق خدشات کی وجہ سے آخری لمحات میں ملتوی کرنے کے بعد اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
اس کے باوجود کولکتہ میں سلمان کی پرفارمنس ای میل کے ذریعے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں کی خبروں سے چھائی ہوئی تھی، شو کے منتظمین کے مطابق اداکار مئی اور جون کے درمیان شہر میں پرفارم کریں گے۔
کچھ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان کا کولکاتا شو منسوخ ہوسکتا ہے، جس میں سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس، پربھو دیوا، آیوش شرما اور گرو رندھاوا بھی شامل ہیں۔
تاہم شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ شو منصوبہ بندی کے مطابق جاری رہے گا، یہ شو اپریل میں نہیں بلکہ مئی جون میں ہو رہا ہے۔
سلمان خان کی ٹیم نومبر اور دسمبر میں کولکاتا میں تھی، تاکہ دورے کی تمام پیچیدگیوں کو ٹھیک کیا جا سکے۔