وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف اس طرح کی مہمات کو روکنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپیشل ٹاسک فورس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شامل ہوں گے۔
وزارت نے مشاہدہ کیا ہے کہ 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹس، 44 ٹویٹر اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔
ٹاسک فورس کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے معاونت فراہم کریں گے، یہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کرے گا۔
حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان پر مسلح افواج کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔