زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمان، جس پر حکومتی اتحاد کا کنٹرول ہے، سپریم کورٹ سے عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے سے نااہل قرار دینے اور پی ٹی آئی کو آئندہ چند روز میں روکنے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔
The IMF support remains doubtful. If the steps mentioned take place, international support for #Pakistan will decline further. Political polarization and violence will likely increase.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 21, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق سفیر نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سلامتی کے تین بحرانوں کو مزید گہرا کریں گے، کچھ ممالک نے پہلے ہی منصوبہ بند سرمایہ کاری معطل کردی ہے۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ آئی ایم ایف کی حمایت مشکوک ہے. اگر مذکورہ بالا اقدامات کیے گئے تو پاکستان کے لیے بین الاقوامی حمایت میں مزید کمی آئے گی، سیاسی پولرائزیشن اور تشدد میں اضافے کا امکان ہے۔