وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں 1650 میگا واٹ کے شنگھائی الیکٹرک تھر اور تھل نووا تھر منصوبوں کا مشترکہ افتتاح کیا۔
3.53 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر کیے گئے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔
ان منصوبوں کے افتتاح سے تھر کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار 3300 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔
ان منصوبوں کو گزشتہ چار سال سے روک دیا گیا تھا، لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان کی تکمیل کو اولین ترجیح بنایا گیا۔