وزیر اعظم شہباز شریف آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھر اور 330 میگاواٹ تھل نووا تھر سمیت منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔
ان منصوبوں میں 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے تھر میں کوئلے سے چلنے والی بجلی کی پیداوار 3300 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔
گزشتہ چار سال کے دوران ترک کیے گئے منصوبوں کو وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آپریشنل کیا جا رہا ہے۔