وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی، بہو زہرہ الٰہی اور تہریم الٰہی کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
ایف آئی اے نے پرویز الٰہی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تحقیقات میں کچھ پیش رفت کی ہے، یہ نوٹس منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زہرہ کے ساتھ ساتھ مونس الٰہی کی اہلیہ تہریم اور دیگر ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔
رواں ہفتے کے اوائل میں لاہور کی ایک عدالت نے اربوں روپے کی جائیدادیں اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
ملزمان سے کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے جمع کی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل پیش کریں۔