اداکارہ ثنا اپنی 14 سالہ طویل شادی ختم ہونے کے بعد بھی اس کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکی ہیں اور وہ اپنے سابق شوہر فخر جعفری کا مذاق اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اداکارہ ثنا نے انسٹاگرام پوسٹ میں ڈیزائنر حنا سلمان کے ڈیزائن کردہ لباس میں اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک میں وہ ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموشی کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی میں پچھتانا بند کرو، کچھ ایسا کرو کہ آپ پر چاقو سے حملہ کرنے والوں کو پچھتاوا ہو۔
اداکارہ ثنا نے یوٹیوبر نادر علی کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی تھی اور کافی عرصے سے ایسا کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وجہ جو بھی ہو، شادی کو ختم کرنا بہت مشکل ہے، ہمیں ہر اس شخص کی حمایت کرنی چاہیے جو اس سے گزرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات انسان کو رشتے توڑنے پڑتے ہیں، کیونکہ اگر وہ نہ ٹوٹیں تو بہت سی چیزیں ٹوٹ جاتی ہیں اور آپ کو ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ رہنا پڑتا ہے اس لیے کچھ چیزوں کو الگ کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔