پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے، سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
عدالت توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گی۔
ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔