پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے باعث میچز پہلے لاہور میں ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 14 اپریل کو لاہور سے ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کا آغاز بھی اپریل سے راولپنڈی میں ہوگا۔
دوسرا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ بالترتیب 30 اپریل، 3 مئی، 5 مئی اور 7 مئی کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، ٹیسٹ سیریز 0-0 سے برابر رہی، جبکہ کیویز نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔