روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی بندرگاہ ماریوپول کا اچانک دورہ کیا ہے، جس پر روس نے قبضہ کر لیا ہے۔
ایک سرکاری ویڈیو میں صدر پیوٹن کو رات کے وقت سڑکوں پر گاڑی چلاتے اور لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان کا یوکرین کے نئے مقبوضہ علاقے کا پہلا دورہ ہے۔
یوکرینی شہر کے جلاوطن حکام کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے رات کے وقت دورہ کیا تھا، تاکہ وہ دن کی روشنی میں تباہ شدہ شہر کو نہ دیکھ سکیں۔
کریملن کا کہنا ہے کہ پیوٹن کا ماریوپول جانے کا فیصلہ خود ساختہ تھا، اطلاعات کے مطابق روسی رہنما نے ماریوپول کے مشرق میں واقع روسی شہر روستوف آن ڈان میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے بھی ملاقات کی۔