بنگلہ دیش میں بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
ڈھاکہ جانے والی بس اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جب اس کے ڈرائیور نے ٹائر پھٹنے کے بعد گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا۔
تاہم واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔