سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور عمران خان کے گھر کا تقدس پامال کیا۔
آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائ ہے،جس طرح لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا،چوری کی گئ،جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئے،معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کچھ اسلام آباد میں ہوا۔ 1/1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2023
انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے نہ صرف چیزیں چوری کیں بلکہ معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں تشدد اور اس طرح کے دیگر اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان آئینی بحران سے گزر رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی ناقابل معافی جرم ہے۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد روانگی کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے عمران خان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔