آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے تحت قانونی کارروائی کی گئی۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکنے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سرچ وارنٹ آج دوپہر حاصل کر لیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرچ وارنٹ کے معاملے پر بھی پی ٹی آئی قیادت سے تبادلہ خیال کیا گیا، زمان پارک سے پیٹرول بم کا مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ گرفتار کارکنوں کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا جائے گا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ گرفتار افراد کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، کسی بے گناہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔