وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں نو گو ایریا کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس زمان پارک کے رہائشی علاقے میں داخل نہیں ہوئی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک ‘نو گو زون’ بن گیا تھا، جسے اب پولیس نے کلیئر کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اطراف تجاوزات کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) جلد ہی پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ہر چیز کا پردہ فاش کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ‘شرپسندوں’ کے خلاف آپریشن کیا جنہوں نے نہتے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں اور ان کی ذہنیت سب کے سامنے ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا۔