لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین روانہ ہونے کے بعد زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں آپریشن کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے آپریشن کے دوران گرینڈ آپریشن دوران اسلحہ برآمد کیا گیا۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے رہائش گاہ سے 16 رائفلیں برآمد کیں لیکن یہ بھی کہا کہ ہتھیار سرکاری لگ رہے ہیں۔