لاہور: پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر 1 میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
کولن منرو کو آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جو کرکٹ کے سازوسامان یا لباس، گراؤنڈ سازوسامان یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے، سلمان ارشاد کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے اپنے بلے سے سٹمپس کو نشانہ بنایا۔
کولن منرو نے الزام کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن مہانامہ کی تجویز کردہ سزا کو قبول کرلیا۔
یہ الزام میدانی امپائر احسن رضا اور فیصل آفریدی، تھرڈ امپائر ایلکس ہارف اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے عائد کیا تھا۔
چونکہ کولن منرو نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا، اس لیے باضابطہ سماعت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔