صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے تکبر، ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ زمان پارک میں کالعدم تنظیموں کے نماٸندوں کی موجودگی سیکورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تکبر،ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیکورٹی رسک بن چکا ہے، زمان پارک نوگو ایریا بن چکا ہے۔
امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ آٸین شکن شخص آٸین اور قانون کی بالادستی کی بات کررہا ہے، ملکی سیاست میں عمران خان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاستی اداروں پر الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے، ساٸفر سے شروع ہونے والا رجیم چینج کا بیانیہ کاروباری طبقے تک تو پہنچ چکا ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ اب الزام لگانے کے لیے عوام،طالب علم،اور دیہاڑی دار طبقہ باقی بچا ہے۔