لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کا فائنل 18 مارچ بروز ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل فائنل اتوار 19 مارچ کو لاہور میں ہونا تھا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 ہمارا اہم ایونٹ ہے، تمام ٹیموں کا مقصد نہ صرف فائنل میں شرکت کرنا بلکہ ٹرافی جیتنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرجوش کرکٹ شائقین بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کو چیمپیئن بنتے دیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خراب موسم کی پیش گوئی کے بارے میں دستیاب معلومات کی بنیاد پر یہ ایک دانشمندانہ اور فعال طریقہ کار ہے کہ ہم آف ڈے کا استعمال کریں اور ہفتہ کو فائنل کھیلیں اور اتوار کے ساتھ پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر استعمال کریں۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اس سے ہمیں دو ریزرو دن ملیں گے، اگر میچ روایتی ایک دن کے بجائے ہفتہ کو مکمل یا کھیلا نہیں جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پلے آف میں شامل ٹیموں سے بات کی ہے اور وہ نہ صرف ہمارے فیصلے سے متفق ہیں، بلکہ انہوں نے ہمارے فیصلے کی حمایت بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ شائقین کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی، کیونکہ اتوار کے میچ کے لئے خریدے گئے ٹکٹ ہفتہ کے شیڈول فائنل کے لئے درست رہیں گے۔