وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم ملک میں پریشر گروپ کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، ان کا موازنہ بھارت کی مبینہ عسکریت پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے کیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان قوم کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں، اسے ایک عام آدمی کے لیے اور دوسرا اپنے لیے دو الگ الگ اکائیوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے کیونکہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
خواجہ سعد رفیق نے اس بات پر زور دیا کہ کئی بار عدالتوں کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کے سربراہ نے کبھی احکامات پر عمل نہیں کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے۔