پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار نے 2000 میں بین الاقوامی امپائرنگ کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سمیت 435 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔
وہ 2004 سے ریٹائرمنٹ تک آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ تھے، علیم ڈار کو ان کی غیر معمولی امپائرنگ کی صلاحیتوں کی وجہ سے سراہا گیا اور انہیں 2009، 2010 اور 2011 میں تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
وہ مسلسل دو آئی سی سی ورلڈ کپ 2007 اور 2011 کے فائنل میں کھڑے ہوئے تھے، وہ 2010 اور 2012 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائر بھی رہ چکے ہیں۔
54 سالہ علیم ڈار نے اپنے کیریئر کے دوران تعاون پر آئی سی سی اور کرکٹ برادری کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا، یہ ایک طویل سفر رہا ہے، لیکن میں نے اس کے ہر حصے سے لطف اٹھایا ہے.
Congratulations Aleem Dar on a successful career as an elite panelist. He was the first Pakistani to become a member of the ICC Elite Panel of Umpires in 2004. pic.twitter.com/GTibtFTaoH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2023
انہوں نے کہا کہ مجھے دنیا بھر میں امپائرنگ کرنے کی خوشی اور اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ کچھ ایسا ہے جس کے بارے میں میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا جب میں نے اس پیشے میں قدم رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں اب بھی بین الاقوامی امپائر کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ 19 سال بعد ایلیٹ پینل سے الگ ہونے اور بین الاقوامی پینل سے کسی کو موقع فراہم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔