وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا بیانیہ ہے، جسے مریم نواز لے کر چل رہی ہیں۔
پتوکی میں ن لیگ ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی۔
انہوں نے کہا کہ
راناثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ن لیگی قائد کا پاکستان سازش کے تحت پیچھے دھکیلا گیا, نواز شریف کی بدولت ملک ایٹمی قوت بنا اور قائم و دائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ملک ترقی کر رہا تھا، یورپ سے وفود آتے تھے، آج سوشل میڈیا پر کام کرنے کا انداز بدل گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نواز شریف پر اعتماد ہے، ن لیگی قائد نے پاکستان کو مستحکم کیا، مریم نواز اس بیانیے کو لے کر چل رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منہگائی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا جس کی سزا ملک بھگت رہا ہے۔