سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاہور کی صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ افغانستان میں امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
ساراملک جام ہوچکاہےلوگ سڑکوں پرآگئےہیں عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی سپریم کورٹ کےالیکشن کافیصلہ آخری ہےورنہ دمادم مست قلندرہوگاراناثنااللہ کوعمران خان چارپائی کےنیچےنظرآرہاہےاپنی چارپائی کے نیچےڈانگ پھیر لےوقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 15, 2023
انہوں نے کہا کہ امریکا کی نمائندہ خصوصی برائے حیاتیاتی تنوع اور آبی وسائل مونیکا مدینہ بھی پاکستان پہنچنے والی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی پر اتفاق کیا تھا، لیکن زمینی صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ملک غیر یقینی صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، داخلہ رانا ثناء اللہ سے کہا کہ وہ اپنے عزائم کا جائزہ لیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ اگر انتخابات کے انعقاد سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو سیاسی ہلچل مزید بڑھ جائے گی۔