پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے، مجھے قتل یا جیل میں ڈال دیا گیا تو عوام نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
زمان پارک میں موجود گھر سے ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاالاالله کے نعرے پر بننے والی یہ قوم ہیں، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبیؐ کی امت ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا یا جیل بھیجا گیا یا ماردیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور باہر نکلنا ہے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چوروں کی بدترین غلامی اور ایک آدمی جو ملک کے فیصلے کررہا ہے، اسے کبھی قبول نہ کریں۔