وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک میں مستحق افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ریلیف پیکج تیار کیا گیا ہے۔
لاہور میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں پنجاب کے ایک کروڑ 58 لاکھ خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 25 شعبان سے 25 رمضان تک مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی تقسیم 8500 یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی، اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لیے 20 ہزار پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفت آٹے کی اہلیت ایس ایم ایس کے ذریعے چیک کی جاسکتی ہے۔
مفت آٹے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آٹے کی چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔