لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آج شہر میں جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے روٹ پر آنے والے تعلیمی ادارے اور بازار دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی عوامی اجتماع کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کمشنر لاہورچوہدری محمد علی رندھاوا نے سیکورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام اسکولز، کالجز، دکانیں اور مارکیٹس دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا۔