دو دہائیوں تک اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ایک وقت کے چائلڈ اسٹار کے ہوئے کوان اور ہالی ووڈ کے تجربہ کار جیمی لی کرٹس نے آف بیٹ ایڈونچر ‘ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس’ میں اپنے کردار کے لیے آسکر ایوارڈ جیتے۔
ویتنام میں پیدا ہونے والے کوان نے لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں شو بزنس کے بڑے ناموں کے سامنے اپنے سونے کے آسکر مجسمے کو اسٹیج پر تھامے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا سفر ایک کشتی پر شروع ہوا، میں نے ایک سال پناہ گزین کیمپ میں گزارا،کسی طرح میں یہاں ہالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹیج پر پہنچ گیا۔
ایک لڑکے کے طور پر ، کوان نے 1984 میں “انڈیانا جونز” فلم اور 1985 میں “دی گونیز” میں اداکاری کی۔
51 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی سالوں سے اداکاری چھوڑ دی تھی، کیونکہ انہیں بڑے پردے پر ایشیائی اداکاروں کے لیے بہت کم مواقع نظر آتے تھے۔
وہ کہتے ہیں کہ اس طرح کی کہانیاں صرف فلموں میں ہوتی ہیں، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ یہ میرے ساتھ ہو رہا ہے. یہ امریکہ کا خواب ہے۔
ہالووین جیسی ڈراؤنی فلموں میں کیریئر بنانے والے کوان کے ساتھی اداکار جیمی لی کرٹس نے ڈیئرڈرے بیوبیرڈرے نامی ٹیکس آڈیٹر کا کردار ادا کرنے پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔
64 سالہ کرٹس نے اوپر کی طرف دیکھا اور اپنے مرحوم والدین، آسکر کے لیے نامزد ٹونی کرٹس اور جینٹ لی کو مخاطب کیا۔ اس نے روتے ہوئے کہا میں نے ابھی آسکر جیتا ہے۔
دیگر ابتدائی ایوارڈز میں گلرمو ڈیل ٹورو کی فلم ‘پینوکیو’ کو بہترین اینیمیٹڈ فیچر قرار دیا گیا۔
غیر متوقع موڑ کی صورت میں کرائسس رسپانس ٹیم موجود تھی، یہ گروپ گزشتہ سال ول اسمتھ کی جانب سے کرس راک کو اسٹیج پر تھپڑ مارنے کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، جس سے فلم انڈسٹری کی سب سے باوقار تقریب کو نقصان پہنچا تھا۔