پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پارٹی سربراہ سے بات چیت کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا، ریلی یا تو کل یا پرسوں منعقد کی جائے گی، جو زمان پارک سے شروع ہو کر داتا گنگ بخش مزار پر اختتام پذیر ہونے والی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ دفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی، کیونکہ دیگر تمام عوامی سرگرمیاں لاہور میں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف زمان پارک کو کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گھیر ے میں لے رکھا ہے۔
یوں محسوس ہوتاہےکہ ایک مرتبہ پھرغیرقانونی طور پر دفعہ 144محضPTIکی انتخابی مہم کیخلاف ہی نافذ کی گئی کیونکہ لاہور میں باقی تمام سرگرمیاں تومعمول کیمطابق جاری ہیں۔محض زمان پارک ہی کنٹینرز+پولیس کی بھاری نفری کےنرغےمیں ہے۔واضح طور پر CM پنجاب اور پولیس8مارچ کیطرحPTIکی قیادت+کارکنان
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2023
انہوں نے کہا کہ واضح طور پر 8 مارچ کی طرح پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے اور انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے جھڑپوں کو بھڑکانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کرنے کے بعد آخری لمحات میں منصوبہ بندی میں تبدیلی کی گئی۔
ایک روز قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ لاہور میں ایک انتخابی ریلی کی قیادت کریں گے اور چیف جسٹس سے پارٹی کارکن علی بلال کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔
تاہم لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پی ایس ایل میچز اور دیگر کئی ایونٹس کے بہانے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔