پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس کی تین گاڑیاں ارسلان تاج کے گھر آئیں، جس میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار تھے، وہ گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
پی ٹی آئی ترجمان نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، جبکہ اس سلسلے میں سندھ حکومت یا پولیس کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔