سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کی بریفنگ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے۔
برینگ میں بتایا گیا کہ ملٹری گریڈ کا اسلحہ کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری 2023 کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی۔
کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کیلئے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے، کابینہ نے فنڈز منظور کر کے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دیدی۔
کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کیلئے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکوں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا۔
آپریشن میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا، جو آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کرے گا۔