وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ چند روز میں طے پاجائے گا۔
اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے آکر سابقہ حکومت کی طے کرد ہ شرائط پر عمل درآمد کیا، نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 2018 میں دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں شامل تھا، ن لیگ نے گزشتہ دورمیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمار ے دور میں فی کس آمدنی 379 ڈالر اضافہ ہوا، عمران خان نے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ کیا اور آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ عمران خان نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے۔