لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد پولیس پر حملہ کرنے اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رائیونڈ کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق کم از کم 300-400 لوگوں کے ہجوم نے شہر میں تشدد کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے سابق وزیراعظم عمران خان، حسن نیازی، حماد اظہر، محمود الرشید، فرخ حبیب، فواد چوہدری اور اعجاز چوہدری کی ہدایت پر اداروں کو گالیاں دیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد ہجوم نے پتھراؤ کیا اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا، جس کے دوران 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کے 6 کارکن بھی اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے۔