پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے دہانے پر ہے۔
یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران بتائی۔
جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان عالمی قرض دہندہ کے ساتھ وسیع تر فنانسنگ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہے۔
مزید برآں انہوں نے اعلان کیا کہ صرف ایک ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی طور پر 4.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رواں سال 30 جون تک زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جاری رہے گا۔