میلسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ سابق حکومت کے پاس ملک کے مسائل سے نمٹنے کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سبھی مسائل سے واقف تھے، ہم جانتے تھے کہ ہم مہنگائی کی زد میں آئیں گے، لیکن یہ مہنگائی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قوم پر مسلط کی گئی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگر 80 سے 100 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو ملک ترقی کرے گا، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ملک کے ڈالر کے ذخائر کسی دن 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں۔
“آج ملک میں جو حالات ہیں ان کے حل کیلئے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا کیونکہ ان کے پاس ان مسائل کا کوئی حل نہیں تھا۔”
صدر آصف علی زرداری@AAliZardari pic.twitter.com/8o11o3eYE7
— PPP (@MediaCellPPP) March 7, 2023
آصف زرداری نے خطاب کے دوران طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب بھی سوچتے ہیں کہ وہ ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے، پارٹی صحیح معنوں میں عوام کی پارٹی ہے۔
وہاڑی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کی تنظیم کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات@AAliZardari pic.twitter.com/jzRXacovRf
— PPP (@MediaCellPPP) March 7, 2023
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو میرے وژن کو آگے بڑھائیں گے، اگر ہمیں ایک اور موقع دیا گیا تو ہم عوام کی خدمت کریں گے۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں سے آگاہ ہیں، ہمیں پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔
آصف زرداری نے خانیوال اور وہاڑی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقات کی۔