Chairman Imran Khan has never made any request to meet Army chief or any of his representatives likewise President has never approached Chairman PTI with any suggestion of Army Chief for meeting Shahbaz Sharif, speculations in this regard are baseless
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 7, 2023
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ غلط اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ چیئرمین عمران خان نے کبھی آرمی چیف یا ان کے نمائندے سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی، اسی طرح صدر نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آرمی چیف کی کسی تجویز کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب سینئر صحافی کامران خان نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ آرمی چیف نے بزنس ٹائیکون کے ایک گروپ کو بتایا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات کا انتظام کرنا چاہتے ہیں۔
جنرل عاصم منیر ملک کی چوٹی کی بزنس لیڈرشپ کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا انہوں نے صدرعلوی کے زریعے عمران خان وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کا پیغام بھیجا تھا مگر خان صاحب نہ مانے بلکہ آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جنرل عاصم نے کہا وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لئے تیار نہیں pic.twitter.com/HxLkjEcqzc
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 7, 2023
یہ پیغام صدر عارف علوی کے ذریعے عمران خان تک پہنچایا گیا، ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے اس تجویز کو ٹھکرا دیا اور اس کے بجائے آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست کی۔
تاہم آرمی چیف نے معزول وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کی، کیونکہ وہ خود کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے تھے۔