لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت دیکر مسترد کردیا۔
جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے سرگودھا میں اپنی تقریر میں سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف منفی تبصرے کیے اور بغیر کسی ثبوت کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
سرگودھا میں اپنی تقریر کے دوران مریم نواز نے ملک کے موجودہ مسائل کا ذمہ دار پانچ کے گروپ کو قرار دیا، جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اصل سازش ان کے والد، پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف رچی گئی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر کے بیان کو مدعی کی جانب سے عدلیہ پر حملہ قرار دیا گیا اور مریم نواز پر اپنی تقریر میں ادارے کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کچھ دیر کے لیے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں سناتے ہوئے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرد۔